4 اکتوبر 2012 - 20:30

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے ترک حکام پر زور دیا ہے کہ وہ شام کے بارے میں منطقی اور عاقلانہ رفتار اختیار کریں اور شام میں مسلح دہشت گردوں کی پشتپناہی بند کردیں انھوں نے کہا کہ شام سے ترکی پر محض ایک گولہ داغنا مسلح دہشت گردوں کی کارروائی ہوسکتا ہے جنھیں ترکی کی پشتپناہی حاصل ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری نے ترک حکام پر زور دیا ہے کہ وہ شام کے بارے میں منطقی اور عاقلانہ رفتار اختیار کریں اور شام میں مسلح دہشت گردوں کی پشتپناہی بند کردیں انھوں نے کہا کہ شام سے ترکی پر محض ایک گولہ داغنا مسلح دہشت گردوں کی کارروائی ہوسکتا ہے جنھیں ترکی کی پشتپناہی حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے روابط کا خواہاں ہے اور دمشق نےکسی ہمسایہ ملک پر حملہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ترک حکام کو چاہیے کہ وہ اپنی سرحدوں سے دہشت گردوں کو شام میں بھیجنے کی کارروائی بند کریں اور شام کے بارے میں منطقی اور عاقلانہ رفتار اختیار کریں انھوں نے کہا کہ ترکی پر حملہ مشکوک ہے جس کی شام تحقیق کررہا ہے اور حملے کے عناصر ابھی مشخص نہیں ہوئے ہیں اور اس  قسم کا حملہ دہشت گردوں کی کارروائی ہوسکتا ہے جو ترکی اور شام میں جنگ کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ شام کی سرحد سے ماٹر گولے کےحملے میں ترکی کے پانچ شہری ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد ترکی نے بھی شامی سرحد کے اندرگولہ باری کرکے کئی افراد کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔ ترک پارلیمان نے بھی شام کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کی منظوری دیدی ہے ادھر ایران نے دونوں ممالک سے صبر و تحمل اور عقل و منطق سے کام لینے پر تاکید کی ہے ایران کے شام اور ترکی دونوں ممالک کے ساتھ اچھے اور قریبی روابط ہیں۔

.....

/169